اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں، الیکشن کمیشن نے شکایات کے ازالے کے لئے صوبائی اور وفاقی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کیا ہے، رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری بھی کر دیاہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
انتخابی سامان کی وصولی سے نتائج تک پریذائیڈنگ افسران کو سیکورٹی فراہم کی جائیگی جبکہ ایف سی ، رینجرز اور پولیس انتخابات کے روز ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر ریٹرنگ افسر کو واٹس ایپ کرینگے جبکہ فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرنگ افسران کے حوالے کی جائیگی۔ پریزائیڈنگ افسر دستخط شدہ فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو دینے کا پابند ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے شکایات کے ازالے کے لئے صوبائی اور وفاقی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔
کنٹرول روم صبح 7 بجے سے نتائج مکمل ہونے تک آپریشنل رہیں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے آٹھ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخاب میں رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے رینجرز، ایف سی اور فوج کی تعیناتی 15 سے 17 اکتوبر کے لیے کی گئی ہے۔ تینوں فورسز کے مجاز افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دیئے گئے