سموگ کے باعث ناک ،کان ،گلے کی بیماریوں میں اضافہ


سرگودھا (صباح نیوز)سرگودھا اور گردونواح میں موسم بدستور خشک اور سرد ہونے کے باعث جہاں سموگ نے ڈیرے لگا لئے وہاں پر ناک، کان اورگلے کی بیماریوںمیں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھاکے اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض ناک کان گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کہا کہ اس موسم میں کولڈ ڈرنک مونگ پھلی وغیرہ کھٹی چیزیں جہاں گلے کی خرابی کا موجب بنیں گی وہاں پر یہ دیگر بیماریوں کو جنم دیگی اس لئے احتیاط ضروری ہے موٹر سائیکل سوار بھی سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازم کریں اور غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں، خصوصاً ایسے موٹر سائیکل سوار جو چھوٹے بچوں کو آگے بٹھا کر سفر کرتے ہیں اس سے بچوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلنے کے امکانات ہیں ایسا کرنے سے احتیاط بہت ضروری ہے۔