کراچی(صباح نیوز)کراچی میں سکول وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 8بچوں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی میں سپرہائی وے براق پمپ کے قریب پیش آیا جہاں سکول وین اور ڈمپر میں تصادم سے 8بچوں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کہ زخمی سکول کے بچوں کو ڈاؤ ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ بعض زخمی بچوں کے ہاتھوں میں شدید نوعیت کے زخم آئے
۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے دیگر زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔