کراچی(صباح نیوز) انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔
آج کاروبار کے آغاز پر روپیہ ڈالر کے سامنے اوپر جاتا نظر آ یا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا ۔انٹربینک میں 22 ستمبر سے ڈالر اب تک 19.71 روپے سستا ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آغازمنفی رہا، 100ا انڈیکس 13 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 147 کی سطح پر کاروبار ہوا۔