بھیک مانگنے سے بہتر ہے ریلوے کرایوں میں اضافہ کردیا جائے، خواجہ سعد رفیق


لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ جہاں رہائشی متاثر ہوئے وہی ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ کرایوں میں اضافہ کردیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  نے لاہور میں ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس مالی سال میں ریلوے کو مالی جھٹکے لگے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے کا خسارہ پانچ سو ارب سے زائد پر پہنچ گیا تھا  ۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے کئی روز تک ریلوے آپریشن بند رہا  جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب سے زائد کا نقصان ہوا  اور نقصانات ہماری حثیت سے بڑھ کر ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں 2.7 ارب روپیہ ریلوے کی زمینوں سے کمائے تھے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کہ ریلوے زمین صرف ریلوے استعمال کرنے کے حکم پر نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواست کی امید ہے جلد زمین کمرشل کرنے کی اجازت ملے گی کیونکہ ریلوے کے پاس ہونے دولاکھ سے اوپر زمین ہیں  ۔

ان  کا کہنا تھا کہ بھیگ مانگنے کی بجائے بہتر ہیں معمولی اضافہ کیا جائے اس لئے ریلوے کے کرایوں میں کچھ ردو بدل کیا ہے اسکے علاوہ مال بردار گاڑی اور ٹریک ٹھیک کر لیا جائے تو پانچ ارب منافع کماسکتے ہے۔