ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری


لاہور(صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس(ایل پی جی) کا گھریلو  وکمرشل سلنڈر سستا کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہِ اکتوبر میں کے لیے اعلان کردہ نئے ریٹ کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر پر 122 جبکہ کمرشل سلنڈر پر 470 روپے کی کمی ہوجائے گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ میں ایل پی جی 202 روپے فی کلو فروخت ہوگی، جس کے تحت گھریلو سلنڈر 2374 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 9135 روپے میں فروخت ہوگا۔