لاہور(صباح نیوز)ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرمحکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 مبینہ دہشت گردوںکو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دستی بم،ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔گرفتار ملزمان میں صغیر، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی اور جعفر شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 29آپریشنزکے دوران 30مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
چھ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارمبینہ دہشت گروں سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔