سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی امداد کے اعداد وشمار صرف فائلوں تک محدود ہیں،دردانہ صدیقی


نوشکی (صباح نیوز) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ یصحت و صفائی،تعمیر و مرمت،خوراک و رہائشی انتظامات کسی شعبے میں حکومتی امداد نام کی چیز دکھائی نہیں دیتی، سیلاب کے متاثرین میں لاکھوں حاملہ خواتین ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں،حکومتی امداد کے اعداد وشمار صرف فائلوں تک محدود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار  دردانہ صدیقی نے ضلع نوشکی میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی مشکلات کوئی دور کر رہا ہے تو الخدمت اور جماعت اسلامی ہے جس نے خیمہ بستیاں بسا کر بے گھر لوگوں کی آباد کاری و رہائش کا سامان کیا۔ بے گھر لوگوں کو باقاعدگی سے کھانا اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جا رہی ہے،ہم مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،جماعت اسلامی ہمیشہ آفات اور مصیبت میں پاکستان عوام کی امداد و دل جوئی  کے لئے مستعد رہی ہے۔

انہوں نے مزید کیا کہ ہم اس ملک کواسلامی پاکستان،خوشحال اور مستحکم پاکستان،کرپشن سے پاک پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ہم اس ملک کو جمہوری اسلامی نظام دینا چاہتے ہیں۔ہم اسلامی پاکستان میں اسلام  کا نظام عدل قائم کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس نظام کے قیام میں آپ کا ساتھ بھی چاہیئے۔ وطن عزیز کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کے لئے ترازو کے نشان پر مہر لگائیں۔اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری عطیہ نثار نے تذکیری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مصیبت لوگوں کو اللہ سے دور کر دے وہ اللہ کا عذاب ہے اور جو مصیبت تمہیں اللہ کے قریب کر دے وہ اللہ کا امتحان ہے۔آج امداد  بھی آرہی ہے مگر کہاں جا رہی ہے زبان ہاتھ پاوں سب امانتیں ہیں،ان کی جواب دہی لازم ہے۔مصیبت میں اپنا حصہ دیکھنا اور رجوع کر نا چاہیئے، استغفار کریں،اپنی غلطیوں کی معافی مانگنی چاہیئے،

ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمینہ سعید نے کہا کہ بلوچستان جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،مگر 75 سال میں عوام کی حالت کو نہیں بدل سکے کیونکہ حکمران کرپشن کرتے ہیں ان کو آج بھی سیلاب متاثرین کی فکر نہیں۔حکومت بلوچستان صرف دعوی کرتی ہے وعدے کرتی ہے مگر یہاں بجلی پانی گیس اور صحت کی سہولت میسر نہیں ہیں۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کی جنرل سیکریٹری فاطمہ علی، نائب نگران شعبہ نشرو اشاعت بلوچستان  کائنات حسنی،کلی مینگل آباد کی ناظمہ زلیخا اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی نوشکی  کی کارکنان بھی موجود تھیں

دردانہ صدیقی کا رکن مرکزی شوری عائشہ ظہیر کی والدہ اور رکن مرکزی شوری اور ناظمہ ضلع جنوبی کراچی ذکیہ اقبال کی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے معتمدہ صوبہ سندھ اور رکن مرکزی شوری عائشہ ظہیر کی والدہ اور رکن مرکزی شوری اور ناظمہ ضلع جنوبی کراچی ذکیہ اقبال کی ساس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے مرحومین کے لیے دعا کی کہ اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔