سی پی این ای کی ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او اعجازالحق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی ( صباح نیوز  ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اپنے سابق سیکریٹری جنرل سینئر رکن ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او  اعجازالحق کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل عامر محمود و دیگر عہدیداروں اور تمام اراکین نے سی پی این ای کی سابق سیکریٹری جنرل ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او اعجازالحق سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!