مبارک پاکستان، باجی مریم بھی بری ہو گئیں، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری  بیان میں کہاکہ مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے، لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس سپیڈ سے شریف خاندان کو  این آر او ٹو ملا،  نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے، آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی، مراد سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد جاری۔