جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرپروفیسرنظام الدین میمن کی والدہ انتقال کرگئیں


کراچی( صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسرنظام الدین میمن کی والدہ 90سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں،نمازجنازہ بدھ کوواگنہ کیٹ شکارپور میں پروفیسرنظام الدین کی امامت میں ادا کی گئی،وہ شہید جہادافغانستان صدرالدین میمن،حلقہ خواتین کی سابق ناظمہ صوبہ عائشہ ظہیر ،تنظیم اساتذہ کے رہنما پروفیسرحسام الدین میمن کی والدہ جبکہ ناظمہ صوبہ کی معاون شاہداعجازکی دادی تھیں ۔

مرحومہ ایک نیک خاتون تھیں جنہوں نے اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرکے دین داراوراقامت دین کی تحریک کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔یہی وجہ ہے کہ ان کے بیٹے بیٹیاں اورخاندان کے دیگرافراد ارکان جماعت اورتحریک کے ساتھ جڑے ہوئے اورمختلف ذمے داریوں پرفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مرحومہ کے شوہر محمد صالح میمن بھی جماعت اسلامی کے اکابرین میں شامل تھے۔

نمازجنازہ میں صوبائی نائب امیرممتازحسین سہتو،جنرل سیکرٹریکاشف سعید شیخ ،نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی، جمعیت کے سابق ناظم اعلیٰ زبیرحفیظ،امیرضلع عبدالرحمان منگریو،امیرشہرعبدالسمیع بھٹی ودیگر سیاسی سماجی ودینی رہنما،کارکنان جماعت اورقریبی رشتہ دار شریک تھے۔

دریں اثناء امیرجماعت اسلامی سراج الحق نائب امراء لیاقت بلوچ اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،جمعیت اتحادالعلماء کے صدرحافظ نصراللہ چنا، ناظم اعلیٰ علامہ حزب اللہ جکھرو،این ایل ایف کے سیدنظام الدین شاہ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنانے پروفیسر نظام الدین کی والدہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔