ڈار خوار ہوگا، عام انتخابات وقت سے پہلے ہوں گے، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت سے پہلے ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈار بھی خوار ہوگا اور الیکشن وقت سے پہلے ہوں گے، بجلی آٹا، گیس، عوام کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیو وڈیو اِن کی سیاست کو لے ڈوبے گی کیونکہ جو آڈیو ویڈیو کا یہ کام کرتے تھے وہ اس میں خود پھس گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 15اکتوبر سے 15 تک نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گے۔