بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا


سری نگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے  آوہٹو  علاقے کو بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے  محاصرے میں لے لیا تھا اس دوران   محمد اشرف گنائی  اور  محمد آصف وانی نامی مقامی نوجوانوں کو گولی مار کر چہید کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر پولیس  کے مطابق  مارے جانے وا محمد اشرف گنائی ساکنہ بٹہ پورہ کولگام اور محمد آصف وانی ساکنہ تکیہ گوپالپورہ کولگام عسکریت پسند تھے ۔ بھارتی فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے  رکھا ہے کولگام کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ علاقے  میں   مواصلاتی رابطے  بھی بند کر دیے گئے ہیں۔