کراچی(صباح نیوز) انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر 2روپے41پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالرنے 231 روپے50پیسے پر ٹریڈ کیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس میں127پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 41ہزار600سیزائد پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔