جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرواشاعت کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اقبال چوہدری کی والدہ انتقال کرگئیں


(صباح نیوز) کراچی ( صباح نیوز )جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرواشاعت کے سابق ڈپٹی سیکریٹری محمد اقبال چوہدری کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ  ڈیفنس ویو کی جامع مسجد قباء میں ادا کی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

نمازجنازہ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، عبد الوہاب ،سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،ڈپٹی سیکریٹری راشد قریشی ،نوید علی بیگ ،عبدا لرحمن فدا ،امیر ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری کے علاوہ جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران ،عزیز واقارب سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء محمد اقبال چوہدری کی والدہ کے انتقال پرنائب امراء کراچی برجیس احمد ، مسلم پرویز ، ڈاکٹر واسع شاکر ، راجا عارف سلطان ،محمد اسحاق خان ، ڈپٹی سکریٹریز عبد الرزاق خان ،یونس بارائی ،انجینئر عبد العزیز ویگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔