لیاقت بلوچ کی چوہدری شجاعت حسین کی عیادت


لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ڈاکٹرز ہسپتال میں عیادت کی اور تحریک انصاف کے رہنما چیئرمین یونین کونسل حاجی فیاض کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین زیرک اور محب وطن رہنما ہیں، چوہدری ظہور الہی شہید کے بعد چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویز الہی نے سیاست کا تسلسل برقرار رکھا۔

چوہدری خاندان اور برادران نے ہمیشہ جماعت اسلامی سے محبت کا تعلق اور رابطہ رکھا ہے۔ اللہ تعالی صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔