انڈونیشیا سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا


کراچی(صباح نیوز) انڈونیشیا سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا۔انڈونیشیا بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی کوششوں میں شامل ہو گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق انڈونیشیا سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکرپہلا خصوصی جہاز کراچی پہنچ گیا ، انڈونیشیا کے سفیر، انڈونیشیا کے قونصل جنرل جناح انٹرنیشنل پر موجود تھے۔

این ڈی ایم اے حکام نے انڈونیشیا سے آنے والے امدادی سامان کو وصول کیا۔