چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا،جیت کر دکھاؤں گا،عمران خان


لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ، جیت کر دکھاؤں گا، آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، مریم بتا رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈس کوالیفائی کر دوں گا۔

عمران خان نے جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پہلے وکی لیکس، ڈان لیکس اب آڈیو لیکس آگئی ۔چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے کہنے پر ای وی ایم مشینز نہیں آنے دیں۔ تھوڑی بھی اس میں شرم حیا ہو یہ استعفیٰ دے، اگر نہیں شرم حیا تو ہم اس سے استعفیٰ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی تو ہم نے تعلقات ختم کئے تھے، آڈیو لیکس میں مریم نواز کہہ رہی ہیں بھارت سے مشینری امپورٹ کر یں۔شہباز شریف طریقہ بتا رہے ہیں کہ مشینری کسی اور ملک سے لے آؤ۔

انہوں نے کہا کہ مریم کا داماد گرڈ سٹیشن بنا رہا ہے، آپ کے پیسے وہ گرڈ سٹیشن بنے گا۔ آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، مریم کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈس کوالیفائی کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں معاشی ترقی کی ۔ہماری آخری سال میں 75فیصد آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھیں ،بزدل کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا وہ ڈر میں ہی رہتاہے،خود غرض کبھی ذات سے نہیں نکل پاتا۔پاکستان میں اشرافیہ کو اپنی ذات کی پڑی ہوتی ہے۔اشرافیہ ملک اور عوام کی نہیں اپنے فکر میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی ۔امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتاہے۔امریکی نمائندہ کہتاہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔سفیر کو کہاگیا آپ نے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سائفر کے بعد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے ،20لوٹے نکل آتے ہیں۔سندھ ہاؤس میں چھوٹے لوٹوں میں بڑوں کا انتخاب کیاجاتاہے۔بھارت روس سے 40فیصد کم قیمت پر تیل خریدرہا ہے، پاکستان کو روکا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ اسحاق ڈار ہمارے دور میں نہیں بھاگا، ن لیگ کی حکومت میں نیب نے بلایا۔اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز میں بھاگ گیا، اب ڈیل کے ساتھ واپس آرہا ہے۔یہاں ڈیل ہوتی ہے اس لیے منی لانڈرنگ نہیں رکتی۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم نے یہ تماشا بھیڑ بکریوں کی طرح دیکھنا ہے یا سامنے کھڑا ہونا ہے۔ جو قوم حق سچ پر نہیں کھڑی ہوتی اس کا مستقبل نہیں ہوتا۔اللہ کا حکم ہے اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں، برائی کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی انقلابی تحریک کھڑی ہوتی ہے، اس میں یوتھ نے لیڈ کیا۔میں چاہتا ہوں کہ آپ طالب علم سارے اس میں شامل ہوں۔ویت نام کے خلاف جو موومنٹ چلی تھی یونیورسٹیز میں چلی تھی۔ آپ سب تیاری کر لیں، میں نے ان چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے، جیت کے دکھاؤں گا۔

دریں اثنا لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شانداراستقبال پر دل سے تاجروں کا شکرگزارہوں، ڈیزل کے نعروں سے لگتا ہے تاجروں کے لیے ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے، ماشااللہ تاجروں میں بڑا جنون ہے، لگتا ہے تاجروں کو فضل الرحمان سے خاص پیار ہے،شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے دوران تاجروں نے بڑی مدد کی تھی، حقیقی آزادی کے لیے میدان میں نکلا ہوں،آزادی کی تحریک میں تاجروں نے میرا ساتھ دینا ہے۔ بیرونی سازش کے تحت بڑے بڑے ڈاکوئوں کو مسلط کیا گیا،60 فیصد وزرا ضمانت پر ہیں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو 20 سے 25 کروڑ دے کر حکومت کو گرایا گیا، چوروں کو حکومت میں لا کر چوری کیا 1100ارب معاف کرایا، پہلے مشرف اب دوسرا این آر او 1100 ارب کا لیا،کرپٹ لوگوں نے اپنے کرپشن کیسز ختم کیے،ہمارے دورمیں17سال بعد 6فیصد گروتھ ہورہی تھی، ورلڈ بینک کے مطابق کورونا کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں کو روزگارملا، ہمارے دور میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، حکومت کے جاری اکنامک سروے کے مطابق گروتھ 6 فیصد تھی، ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا،ہمارے دور میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں پٹرول، ڈیزل کی قیمت 150 اور آج 250 روپے لٹرہوچکی ہے، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ڈالر 178 روپے کا تھا، آج ڈالر 240 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہماری حکومت میں بجلی فی یونٹ 16 اور آج 45 روپے تک پہنچ گئی، سوال پوچھتا ہوں سازش کرکے حکومت گرائی کہ بہت مہنگائی تھی، آج ملک میں مہنگائی کا پچاس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف امریکا میں انٹرویو کے دوران کہتا ہے خدا کے واسطے پیسے دے دو، خاتون اینکر حیران رہ گئی یہ مجھ سے پیسے مانگ رہا ہے، شہباز شریف گوری چمڑی کو دیکھ کر پیسے مانگنے شروع کر دیتا ہے، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بازو ہی پکڑ لیا تھا، شہباز نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں پیسہ چوری نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی آڈیو لیک ہوئی ہے، شہباز شریف، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے، پرنسپل سیکرٹری کہہ رہا ہے ناجائز کام ہے، ہماری حکومت میں بھارت سے کشمیر میں مظالم کی وجہ سے ٹریڈ بند تھی، بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدام کیا، بھارت سے تجارت پر پابندی کے باوجود مشینری کیسے امپورٹ ہوئی، مریم شہزادی ہیں قانون سے اوپرہیں جومرضی کرسکتی ہیں، مریم بے چاری کی تو لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، چیف الیکشن کمشنر مکار آدمی ہیں، ثابت ہو گیا شریف خاندان کے نوکر ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو حکم دے رہے ہیں کتنے حلقوں میں الیکشن کرانے ہیں۔ ابھی اور بھی آڈیونکلیں گی، نواز شریف، شہبازشریف، اسحاق ڈارکے بیٹے باہرہیں، جب ان سے حساب پوچھا جائے تو کہتے ہیں پاکستانی شہری نہیں، تاجر برادری تیار ہو جائے، حقیقی آزادی کے لیے سڑکوں پر جہاد لڑوں گا، جب بھی کال دوں وعدہ کرنا ہے اپنے ملک کے مستقبل کی خاطرچوروں،ڈاکوں کے خلاف نکلنا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت پر پابندی کے باوجود مشینری منگوائی جا رہی ہے، یہ ملک کا فائدہ نہیں اپنے کیسز ختم کرانے آئے ہیں، جب بھی ملک پرمشکل وقت آئے گا یہ سب باہربھاگ جائیں گے، ان کے بچے سمیت سب کچھ باہر ہے۔ عمران خان نے علما و مشائخ کنونشن سے بھی خطاب کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نبی ۖ نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی، انسان اورجانوروں کے نظام میں فرق ہوتا ہے، جنگل میں انصاف نہیں ہوتا جس کے پاس طاقت اسی کے پاس سب کچھ ہوتا ہے،انسانی نظام میں انسانیت،رحم اورعدم اورانصاف ہوتا ہے، افسوس مغرب میں انصاف، انسانیت دیکھی پاکستان میں نہیں،پاکستان میں دوخاندان کے علاوہ ملک میں کوئی بھی اوپرنہیں آسکتا، مدینہ کی ریاست میں جوبھی محنت کرتا تھا وہ اوپرآجاتا تھا، اللہ نے انسان کو عظیم مخلوقات بنایا، ہمیں سب سے پہلے خوف کا بت توڑنا ہوگا، ایمان انسان کا قبلہ درست کرتا ہے،خوف کا بت توڑے بغیر اونچی پرواز نہیں کر سکتے، ترقی یافتہ ممالک میں پاکستانی ویزہ لینے کے لیے مرتے ہیں،مغرب میں انسانیت کا نظام بہترہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دیکھ لیں کتنا میرٹ ہے؟پاکستان کا مسئلہ میرٹ کا مطلب ہی نہیں پتا،جوٹیم میرٹ پرسلیکٹ ہوگی وہ جیت جائے گی،یورپ،برطانیہ میں عدالتوں کے اندر کمزور آدمی کو بھی انصاف ملتا ہے،حکومت ملی تولوگوں کومدینہ کی ریاست بارے سمجھانے کی کوشش کی،اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے اپنے نبی ۖ کی سنت پرعمل کرو،نبی کی سنت پرعمل کریں گے تو ہماری بہتری ہو گی، مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب تھا، مدینہ کی ریاست میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا،رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ لوگوں کوسیرت نبی بارے پتا چلے،ہزارسال تک مسلمان دنیا کی سب سے بڑی پاورتھے،مسلمان اوپر جا کر نیچے آگئے وجہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں سے پیچھے ہٹے،موبائل فون پرہرقسم کا گند اورفائدہ بھی ہے،ہمیں اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہوگی،ہمیں اپنے بچوں کوسیرت نبوی پڑھانا ہوگی۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تھا توآئی جیزنے رپورٹ دی پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتیاں بڑھ رہی ہیں،جنسی زیادتیوں کی بڑی وجہ موبائل فون ہے،مجھے کہا جاتا ہے بڑا ضدی ہوں کرپشن کرنے والوں کومعاف کردیں،حکومت میں بھی تو پریشر تھا ان کواین آراودے دو،علما ومشائخ کولوگوں کی تربیت کرنی چاہیے،ہمارے پیارے نبی ۖ پوری دنیا کے لیے رحمت بن کرآئے تھے،فتح مکہ کے دوران ہمارے نبی ۖ نے تمام کفارکومعاف کر دیا تھا،فتح مکہ کے دوران چوری کرنے والی قریش لڑکی بارے کہا میری بیٹی بھی چوری کرے گی تو معاف نہیں کرونگا،جس معاشرے میں چوری کومعاف کردیا جائے معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

ملک کے تیس سال سے چوری کرنے والے نامور ڈاکوؤں کو بٹھا دیا گیا ہے،این آر او لیکر واپس پھر لوٹ کر چلے جاتے ہیں،سوال پوچھتا ہوں بحیثیت معاشرہ ظلم اورناانصافی کا مقابلہ نہیں کرتے توہم میں اوربھیڑ، بکریوں میں کوئی فرق نہیں،کیا کوئی گھرمیں چوری کرے گا اسے معاف کریں گے؟میرا اپنا پیسہ ہوتا توشائد انہیں معاف کردیتا انہوں نے عوام کا پیسہ چوری کیا،یہ میرا نہیں ملک کا مسئلہ ہے،ہمارے نبیۖ نے کہا تھا جو قوم بڑے ڈاکوؤں کومعاف کردے تباہ ہوجاتی ہے، غریب ممالک میں غربت کی اصل وجہ طاقت ورکونہیں پکڑا جاتا،نائیجریا میں سب سے زیادہ تیل کے ذخیرے لیکن غربت کی وہاں فوج ہے،نائیجریا میں اقتدارمیں بیٹھے لوگ پیسہ چوری کرکے باہرلیجاتے ہیں،دنیا میں سب سے زیادہ سوئٹزرلینڈ میں قانون کی حکمرانی وہاں کسی کی چوری کرنے کی جرات نہیں،کفرکا نظام چل سکتا ہے ناانصافی اورظلم کا نہیں چل سکتا،ہمارے ملک کا یہی مسئلہ ہے،ہمیں اپنے ملک کومدینہ کی ریاست کی اصولوں کی طرف لیکرجانا ہوگا،علما ومشائخ میرے ساتھ مل کرحقیقی آزادی کا جہاد لڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے ساتھ مشائخ کی بہت بڑی طاقت تھی،آج پھرعلما ومشائخ کی بہت ضرورت ہے،اگرہم نے ان کوتسلیم کرلیا تومطلب اپنے ملک کے مستقبل کی قبر کھود رہے ہیں،علما ومشائخ سیرت نبوی کی تبلیغ کریں،شہبازشریف بیرون ملک جا کر خدا کے واسطے مدد مانگ رہا ہے،پوری دنیا کو پتا ہے ان کے اپنے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں،ہم نوجوانوں کوسیرت نبوی بارے آگاہ کریں گے،خواب ہے جس طرح پہلے مسلمانوں کی ایمانداری،رویئوں کودیکھ کرلوگ مسلمان ہوجاتے تھے ہم سب ویسے بن جائیں۔