راشدنسیم کا منصورہ پہنچ کرشیخ الحدیث آغامحمدکے لواحقین سے اظہار تعزیت


لاہور(صباح نیوز)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے جامعہ منصورہ سندھ کے سابق مہتمم اور ممتاز عالم دین شیخ القرآن مولانا آغا محمد کی وفات پر منصورہ جاکر لواحقین واساتذہ سے تعزیت،مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

راشدنسیم نے کہاکہ مولانا آغامحمد ایک مایہ نازعلمی شخصیت تھے جنہوں نے پوری زندگی درس وتدریس اوراقامت دین کی جدوجہد میں گذاری ،ان کی تربیت یافتہ اولاد اورہزاروں شاگردملک وبیرونی ملک میں اسی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں جوکہ ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ مولانا آغامحمد کی جامعتہ العلوم اسلامیہ منصورہ میں تعلیمی ،علمی ودینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی رہنما سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی،محمد مسلم ،مرحوم کے بڑے صاحبزادے آغا عبدالمنعم،آغا عبدالصمد، ضلعی امیر فقیر محمد لاکھو ،سابق امیرضلع حافظ لطف اللہ بھٹواورایازاحمد اصلاحی  ویگربھی موجود تھے۔