ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں 1 روپے9 پیسے مہنگا،240 کا ہوگیا


کراچی(صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر نے نئی تاریخی بلندی کوچھولیا، انٹربینک میں ڈالر240 روپے کی سطح پرپہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے9 پیسے مہنگا ہوگیا، 28 جولائی 2022 کو ڈالر239 روپے 94 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہوا تھا۔ شہبارحکومت کے دورمیں ڈالر 57 روپے7 پیسوں تک مہنگا ہوگیا،

عمران حکومت کے ساڑھے3 سالہ دورمیں ڈالر58 روپے8 پیسوں تک مہنگا ہوا تھا۔