حافظ نعیم الرحمن کے الیکٹرک کے خلاف کل سندھ ہائی کورٹ کی سماعت میں شرکت اور میڈیا سے گفتگو کریں گے


کراچی (  صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کل بروز بدھ سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی وصولیوں کے خلاف اور کے الیکٹرک کو معاہدے کے مطابق پیداواری صلاحیت بڑھانے کا پابند کرنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں دائرپٹیشن کی سماعت میں شرکت کریں گے ۔بعد ازاں میڈیا سے کے ایم سی یوٹیلٹی چارجز سمیت ناجائز ٹیکسز کے ایشو پر گفتگو کریں گے۔