لندن(صباح نیوز)ملکہ الزبتھ دوم کو سپردخاک کر دیا گیا، ملکہ الزبتھ کا تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے شاہی والٹ میں اتارا گیا۔
دعائیہ تقریب کے بعد شاہ چارلس سوم نے ملکہ کے پرچم کو تابوت پر رکھا، لارڈ چیمبرلین بیرن پارکر نے اپنی سرکاری چھڑی توڑ کر تابوت پر رکھ دی۔شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد چیپل سے باہر آگئے، ملکہ الزبتھ کے انتقال پر آخری رسومات اور عوامی سوگ اختتام پزیر ہوگیا۔ قبل ازیں ملکہ کا تابوت دعائیہ سروس کے بعد ویسٹ منسٹر ایبے سے ولنگٹن آرچ پہنچایا گیا، ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا گیا تھا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئیں۔ آخری رسومات میں پاکستان ،امریکا، کینیڈا، فرانس سمیت دنیا بھر سے تقریبا 500 سربراہان مملکت اور دیگر مندوبین نے شرکت کی۔
۔ سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن بھی شریک ہوئے۔ ملکہ برطانیہ کے تابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا گیا۔ شاہ چارلس سوم، شہزادہ ولیم، ہیری گن کیرج کے پیچھے پیدل چل رہے تھے۔
ویسٹ منسٹرایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کرائی۔ آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی نے سیرمون دیا، دعائیہ سروس میں ملکہ برطانیہ کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ دعائیہ گیت گائے گئے۔ دعائیہ تقریب کے اختتام پر بگل بجایا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دو منٹ کی خاموشی کے بعد قومی ترانے کے ساتھ ہی دعائیہ سروس کا اختتام ہوا۔
دعائیہ سروس کے بعد ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے سے لندن کے ہائیڈ پارک کارنر میں واقع ولنگٹن آرچ لے جایا جائے گا۔ ملکہ کے تابوت کو لے جانے والی گن کیرج کے پیچھے پیدل چلنے والے شاہی خاندان کی قیادت شاہ چارلس سوم نے کی۔
ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد ملکہ کے تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا گیا۔ آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی گئی۔ ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کروائی۔