سکھیکی،ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق


سکھیکی( صباح نیوز)سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو سکھیکی انٹر چینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شیخوپورہ کے رہائشی سرگودھا میں جنازہ میں شامل ہونے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ سکھیکی انٹرچینج کے قریب کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے سکھیکی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔