عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا، قیمت کم کرنے کیلئے ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع


لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے کے باعث قیمت کم کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔

قرارداد کے متن کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی اور اس وقت عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے گر کر 75 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان میں ایک ماہ میں دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔