امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے صوبائی انتخابی کمیٹی کی منظوری دے دی،نوٹیفکیشن جاری


راولپنڈی ( صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے قومی انتخابات کی تیاریوں کے لیے صوبائی انتخابی کمیٹی کی منظوری دے دی ،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے ذمہ داران کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کیا۔

صدرصوبائی انتخابی کمیٹی کمیٹی رسل خان بابر،سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ جبکہ حسن جاویدشورش ایڈووکیٹ،میاں محمدرمضان ،خواجہ محمدوقارخان ،ہارون الرشید،خالدپراچہ،عمرصدیق اورمیاں عبدالروئوف ایڈووکیٹ ممبران کمیٹی ہوں گے۔

صوبائی ترجمان کے مطابق امیرصوبہ نے مرکزجماعت کی ہدایت پر الگ انتخابی کمیٹی قائم کی اس سے قبل نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی کی سربراہی میں صوبائی سیاسی کمیٹی اپنی ورکنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔