لاہور (صباح نیوز) روپیہ کمزور جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق سیاسی خلفشار، دوست ممالک کا مالی مدد کرنے کے حوالے سے محتاط رویے کے باعث امریکی ڈالر روپے کو مسلسل کمزور کررہا ہے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 232 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافہ ہونے کے بعد 238 روپے کا ہو گیا ۔