مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر


لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ (بدھ کو) سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

مریم نواز کی درخواست کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ فل بنچ 14ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔