حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر کی متاثرین سیلاب سے ملاقات


کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے ضلع کورنگی بلال کالونی میں اندرون سندھ سے آئے متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں معتمدہ کراچی فرح عمران،ناظمہ ضلع ناہید ظہیر اور انکی ٹیم کے علاوہ بلال کالونی میں جماعت اسلامی کی نامزد خاتون کونسکر کشور سرور بھی موجود تھیں۔

اسماء سفیر نے متاثرین سے ملاقات میں ان سے بات چیت کے علاوہ ان کے لیے اجتماعی دعا کرائی اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔