لاہور:گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،2نوجوان جاں بحق،1زخمی


لاہور(صباح نیوز)لاہورکے علاقہ ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق اورایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈیفنس اے بلاک فیز6میں تیزرفتارگاڑی بے قابو ہوفٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار24سالہ فیصل اور25سالہ علی احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ عامر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی نوجوان اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کے نتیجہ میں کار بری طرح تباہ ہو گئی۔