ساری سیاست اہل کونااہل اور نااہل کو اہل بنانے کیلئے ہو رہی ہے،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری سیاست اہل کونااہل اور نااہل کو اہل بنانے کے لیے ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک دن میں عمران خان کے خلاف12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کرسکتی ہے۔حکومتی قرضے50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں۔بجلی، پیٹرول اور آٹے کی قیمت آسمان پر چلی گئی ہے۔ساری سیاست اہل کونااہل اور نااہل کو اہل بنانے کے لیے ہو رہی ہے۔