کوالالمپور،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پاکستانی سفیرآمنہ بلوچ اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات


کوالالمپور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوالالمپور میں پاکستان کی سفیرآمنہ بلوچ اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق موضوع زیربحث آئے۔ امیر جماعت نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ قوم متحد ہو کر مصیبت زدگان کی مدد کرے۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سیلاب زدگان کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔