اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اور پنجاب کے سینئر وزیر و وزیرخوراک علیم خان نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان نے عہدے سے مستعفی ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں علیم خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ممنون ہوں انہوں نے میری استعفی دینے کی گزارش تسلیم فرما لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا ھے اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ھے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے گزارش کی کہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔علیم خان نے بتایا کہ وہ اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا رہے ہیں۔