سیہون شریف(صباح نیوز)پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں کٹ لگانے کے باوجود خطرہ نہ ٹل سکا، منچھر جھیل میں پانی کی خطرناک سطح بدستور برقرار ہے۔
منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ،جھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستیوں تک پہنچ گئے، یونین کونسل بوبک، اراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔
باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر زیر آب آ گئے، علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی، کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئیں۔