درآمدی ڈیوٹی ختم، افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز پاکستان پہنچ گیا، دونوں اشیا کی قیمت میں کمی آنے کا امکان


پشاور(صبا ح نیوز) درآمدی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد افغانستان سے 18 ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر اور 5 ہزار میٹرک ٹن پیاز پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد دونوں اشیا کی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ملک میں سیلاب کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو وفاقی حکومت نے اس کی درآمد کے لئے کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دے دی۔

کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ ملتے ہی طورِخم کے راستے افغانستان میں بڑی مقدار میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی۔ڈپٹی کلکٹر کسٹم امانت خان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طورِخم کے راستے افغانستان سے 92 ٹرکوں کے ذریعے اٹھارہ ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر اور پانچ ہزار میٹرک ٹن پیاز پاکستان پہنچ گیا۔ افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے ملک میں ان کی قلت کا خاتمہ ہوجائے گا اور قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے