حکومت پنجاب کا مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ


لاہور(صباح نیوز) حکومت پنجاب نے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی زیرصدارت پرونشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ پولیو ٹیموں پرحملوں کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔