اسلامی جمعیت طلبہ نے افراد کی کردارسازی کیلئے بے پناہ کام کیا،امیر العظیم


لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جزل امیر العظیم نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہردور میں تعلیمی اداروں کے ماحول کو پرامن بنانے اور طلبا کی بہتر خطوط پر راہنماء کیلئے گرانقدر کردار ادا کیا ہے جمعیت نے افراد کی کردارسازی کیلئے بے پناہ کام کیا ہے نوجوانوں کو زندگی کا شعور دیا ہے طلبا کو درپیش مسا ئل کے حل کیلئے جمعیت ہمیشہ اپنا جاندار کردار ادا کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ نیوکیمپس جامعہ پنجاب کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم علاقہ نیو کیمپس ضیا ء جان نے اسلامک لائیر فورم کی مرکزی قیادت کے ساتھ ملاقات کی۔جامعہ پنجاب کی موجود صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اسلامک لائیر فورم کے جمعیت جامعہ پنجاب کیلئے دی ہوئی قربانیوں کو سراہا۔ اسلامک لائیر فورم کے مرکزی صدر توفیق آصف اور اسد منظور بٹ نے کہا کہ آئندہ بھی ہم آ پ کے ساتھ ہیں اور اپنے پیشے اور علم کے ذریعہ جمعیت کے کارکنان کی خدمت اور تربیت کرینگے

نعمان عتیق صدر اسلامک لائیر فورم پنجاب نے کہا کہ جمعیت کیساتھ ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان و سیکرٹری جزل جماعت اسلامی امیر العظیم نے اسلامک لائیر فورم اور اسلامی جمعیت طلبہ کی میٹنگ کی صدارت کی اور کہا کہ جمعیت ہمارا ہر اول دستہ ہے جو کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو دین کیساتھ ساتھ اخلاقیات اور باطل نظریات کا مقابلہ کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تربیت بھی جمعیت نے کی ہے جس پر الحمداللہ ہمیں اس پر فخر ہے یاد رہے کہ امیر العظیم سٹوڈنس یونین کے دور میں پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنس یونین کے صدر رہے ہیں اور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی بھی رہے ہیں۔

آخر میں ضیا جان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے سب احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے سابقین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمعیت کا پیغام پنجاب یونیورسٹی کے ہر طالب علم تک پہنچانیں گے۔