ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی کتاب ‘خاندانیت’ کی تقریب رونمائی 4ستمبر کو لاہور میں ہو گی


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر امور خارجہ و سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی کتاب ‘خاندانیت’ کی تقریب رونمائی 4ستمبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔

اس تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنمائوں سمیت سینئر صحافی، ادیب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اظہار خیال کریں گی۔