سراج الحق تنظیمی دورے پر ملائیشیا روانہ،لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی کی ذمہ داری ادا کریں گے ، عہدے کا حلف اٹھا لیا


لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق تنظیمی دورے پر ملائیشیا روانہ ہو گئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی کی ذمہ داری ادا کریں گے جنھوںنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

منصورہ سے جاری بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ سراج الحق کے دورہ ملائیشیا کے دوران ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سراج الحق ملائیشیا میں مختلف تنظیمی سرگرمیوں میں شرکت اور کوالالمپورمیں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔سراج الحق 05ستمبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔