اسما سفیر کا ضلع ملیر میں قائم کیمپوں کا دورہ متاثرہ خواتین سے ملاقاتیں کیں


کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی جانب سے ضلع ملیر میں اندرون سندھ اور بلوچستان سے ہجرت کر کے آنے والے متاثرین کے لیے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا۔ خواتین اور بچوں سے ملاقات بھی کیں اور متاثرین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ناظمہ کراچی نے متاثرین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی ضروریات کی تمام تر اشیاء فراہم کی جائیں گی اور واپسی تک ہر چیز کا خیال رکھا جائے گا۔اس موقع پر ناظمہ ضلع ملیر جمیلہ عبدالرحمن اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کراچی سمیہ عامر اور شبانہ نعیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔