کراچی(صباح نیوز)کراچی میں شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب عمارت سے گر کر 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے گر کر جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس نے لال کوٹھی پر عمارت سے دو مزدوروں کے گر کر جاں بحق ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ مزدوروں کی ہلاکت کا واقعہ زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیش آیا، واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مزدور لوہے کی پرانچ ٹوٹنے کے باعث گرے، لوہے کی پرانچ زنگ آلود ہے، نٹ بولٹ بھی زنگ آلود ہیں، مزدوروں کے لیے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کئے گئے تھے۔