شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے۔وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حدکو پارکر گئی ہے۔شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے،انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔