بورے ولا ، سکول وین بے قابو ہوکر الٹ گئی،10بچے زخمی


بورے والا(صباح نیوز) بورے والا میں گگومنڈی کے قریب سکول وین بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا میں گگومنڈی کے قریب شیخ فاضل روڈ پر بچونکو لیکر سکول جانے والی وین نواحی گائوں 193/ای بی کی حدود میں بے قابو ہوکر الٹنے سے قریبی کھیتوں میں جاگری جس کے نتیجے میں 10بچے زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر مقامی رول ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا جبکہ معمولی زخمی بچون کو کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بارشوں کے دوران شکستہ ہونے والے روڈ پر کھڈوں کی وجہ سے پیش آیا۔