پنجاب میں بھرپور ترقیاتی کام کرائیں گے،پرویزالٰہی


لاہور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھرپور ترقیاتی کام کرائیں گے۔منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے تحصیل ڈسکہ کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی، ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا، ڈسکہ میرے دل کے قریب ہے، اس شہر کی حالت بدلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کرائیں گے جبکہ علاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے بھی کام کریں گے۔دوسری جانب وفد نے تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارا مطالبہ مان کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی باؤ محمد رضوان، صاحبزادہ عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا، سمیع اللہ ملہی، قاری ذوالفقار سیالوی، وسیم احمد،خواجہ سلمان،محمودالحسن،رانا عثمان، طاہر رئوف اور محمد بلال شامل تھے۔