بجلی کے بلوں سے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی واپسی کا اعلان غریب عوام کے ساتھ فراڈ ہے،ڈاکٹرفرید پراچہ


لاہور (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹرفرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں سے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی واپسی کا اعلان غریب عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی واردات اور کھلم کھلا فراڈ ہے

انہوں نے کہا کہ صرف 200 یونٹ کے بلوں سے 6 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے یہ ایسے ہی ہے کہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لیے ایک تنکا اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے۔فرید احمد پراچہ نے کہا کہ حکمرانوں کو بلوں کی سفاکی کا اندازہ ہی نہیں ایک طرف سیلاب سے بستیوں کی بستیاں تباہ ہو رہی ہیں دوسری طرف بجلی کے بلوں کے ذریعے حکمران عوام کی چیخوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں سے تمام بلواسطہ ٹیکس ختم کیے جائیں اور حکمران ریونیو بڑھانے کے عیاشیاں ختم کریں۔