منصورہ میں مولانا جلال الدین عمری  اور سیلاب میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے مولانا جلال الدین عمری اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز جنازہ مین سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،جمعیت اتحاد علماپاکستان کے صدر شیخ القرآن الحدیث مولانا عبد المالک ،نائب امرا جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ،راشد نسیم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور ،امیر لاہورذکر اللہ مجاہد،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے علاوہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی ۔

قبل ازیں سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا امت مسلمہ ایک عظیم علمی ،دینی شخصیت کے ساے سے محروم ہو گئی ہے مولانا جلال الدین عمری  نے سعادت کی زندگی اور دین اسلام کی سر بلندی کے لیے گزاری ۔

جمعیت اتحاد علما پاکستان کے صدر شیخ الحدیث و القرآن مولانا عبد المالک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جلال الدین عمری  نے دین اشاعت اور تبلیغ اسلام کی روشنی میں گزاری وہ پوری دنیا میں عالم اسلام کے مبلغ جانے جاتے تھے۔

مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا مولانا سید جلال الدین عمری  ہندو ستان میں کسی بڑے سے بڑے ہندو کی جرات نہیں ہوئی کہ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے ان کی ملی دینی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا مولانا جلال الدین عمری  امت مسلمہ کے سرمایہ حیات تھے۔