الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور نے 40 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا امدادی سامان بلوچستان بھیج دیا


لاہور( صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کمیونٹی سنٹر کے تحت40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امداد ی سامان بلوچستان سیلاب متاثرین کے لئے بھیج دیا گیا ـ امدادی سامان میں راشن ، بستر، برتن اور کپڑے شامل ہیں ـ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن خواتین پاکستان کی جنرل منیجر درخشاں فرحین نے کہا کہ جس طرح دکھ کی اس گھڑی میں دل کھول کر عوام اور مخیر حضرات بلوچستان کے مصیبت ذدہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کے لئے عطیات دے رہے ہیں قابل ستائش ہے ـ

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں ـ اللہ تعالی ان کی مشکلات اور دکھ کا مداوا کرے ـ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی تک بھرپور تعاون جاری رکھے گاـ انہوں نے کہا کہ اس وقت الخدمت کے رضا کار گراؤنڈ پر بھی متاثرین سیلاب کے لئے امداد ی سرگرمیوں میں مصروف ہیں