قطر کے بعد سعودی عرب کا بھی پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان


ریاض(صباح نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کی ہدایت کی تھی۔ اعلامیے کے مطابق یہ حکم نامہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی معیشت اور عوام کی مدد کے عزم کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ قطر مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔