سراج الحق کی سندھ میں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کیے جانے کی مذمت


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری روایات کی خلاف ورزی اور عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنے کا اقدام قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اگر ضمنی انتخابات ہو سکتے ہیں تو بلدیاتی الیکشن کرانے میں کیا مسئلہ ہے ، صوبائی حکومتیں ہمیشہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں گوںمگوں کی کیفیت کا شکار رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایمرجنسی حالات میں بھی جمہوری ممالک میں الیکشن کو ملتوی نہیں کیا جاتا۔ انھوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد سے ہی عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملتا ہے جو ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔