کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی ، امین الحق


کراچی(صباح نیوز)وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ کراچی میں 7 ایکڑ کے رقبے پر آئی پارک کا افتتاح کریں گے اور سندھ یونیورسٹی کے تعاون سے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کے منصوبے درسگاہوں میں شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرائم فری سٹیٹ بنانے کیلئے آئی ٹی سرولینس ڈیٹا بنا رہے ہیں، دو دن پہلے ایم کیو ایم کے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایم کیو ایم نے پہلے بھی بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، ایم کیو ایم کی لیڈرشپ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحد ہے۔

امین الحق نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کی طرز پر کام کررہی ہے، کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی ، وفاق سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود بن قاسم پاور پلانٹ بند ہے۔