فاشسٹ حکومت عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،فرخ حبیب


فیصل آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کیساتھ دلیر بہادر جذبہ والی محبت کرنے والی یہ زندہ قوم ہے جو قومی غیرت اور ملکی سالمیت کے لئے عمران خان کے ساتھ ہر وقت کھڑی ہے،پا کستانی قوم کے جذبے کو سلام ۔

انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی انشاللہ ۔عمران خان ہماری ریڈ لائن۔

انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے صحافی جمیل فاروقی کو گرفتار کرلیا کیونکہ وہ امپورٹڈ حکومت کو آئینہ دکھاتا تھا۔